الہاس نگر میں ایک پانچ منزلہ عمارت گرنے سے سات افراد کی موت

0
image:hindustantimes.com

تھانے: (یواین آئی) مہاراشٹر کے ضلع تھانے کے الہاس نگر میں جمعہ کی رات پانچ منزلہ عمارت کے گرنے سے سات افراد کی موت ہوگئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات تقریبا نو بجے اس وقت پیش آیا جب پانچویں منزل کے ایک طرف کے 504 سے 104 تک کے فلیٹ گر گئے ۔ یہاں رہنے والے لوگوں کو چوتھی منزل پر لایا گیا تھا ۔ حادثے میں سات افراد کی دب کر موت ہوگئی ۔ تقریباََ 26 سال پرانی اس عمارت میں 29 فلیٹ ہیں ۔ مرنے والوں کی شناخت پنیت بجومل پنجوانی (17) ،دنیش (40) ،دیپک (42) ،موہینی (65) ،کرشنا اندوچند بجاج (24) ،امرتا (54) اور لولی (20) کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا شہری ترقی کے وزیر اور تھانے کے انچارج ایکناتھ شندے نے کہا کہ ریاستی حکومت مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپئے کامعاوضہ فراہم کرئے گی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS