جے پور: راجستھان میں جے پور ضلع کلیکٹر اترسنگھ نہرا نے جمعرات کو سات پاک پناہ گزیں افراد کو ہندوستانی شہریت کا سرٹیفکیٹ تفویض کیا ہے۔ نہرا نے اس موقع پرہندوستانی شہریت کا سرٹیفکیٹ پانے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے ذمہ دار شہری بن گئے ہیں‘ملک کی ترقی میں تعاون دیں۔
اس موقع پرسرٹیفکیٹ لے کر بہ ضابطہ ہندوستانی شہری ہونے والے سکندر کمارنے بتایا کہ وہ پاکستان کے ضلع روہنگیا کے باشندے تھے لیکن خاندان اوررشتہ دار جے پورمیں ہونے کے سبب 20 سال پہلے یہاں آکر بس گئے۔ وہ اپنا روزگار بھی کرنے لگے لیکن ہندوستانی شہری نہ ہونے کے سبب سرکاری منصوبوں سے فائدہ اٹھانے میں دقت ہوتی تھی لیکن اب ہندوستانی شہریت کے دستاویز ملنے سے اب ہم سرکاری منصوبوں کا فائدہ بھی اٹھا سکیں گے۔
پاک پناہ گزیں سات افراد کو ہندوستانی شہریت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS