لکھنو: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ اترپردیش میں کورونا انفیکشن پرحالات دن بدن خراب ہورہے ہیں اور حکومت کو وقت رہتے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔
محترمہ واڈرا نے کے جی ایم یو کے کورونا متاثرہ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو بیڈ نہ ملنے سے متعلق اخبار میں شائع خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ یو پی میں کورونا سے بگڑتے حالات کے پیش نظر میں نے کئی بار آگاہ کیا لیکن پھر بھی وقت رہتے ضروری انتظامات نہیں کئے گئے۔ نمونے دینے کے دو ہفتہ بعد بھی لوگوں کو کورونا کی رپورٹ نہیں مل رہی ہے اور جو کورونا سے متاثرہ ہورہے ہیں انہیں اسپتالوں میں بیڈ نہیں مل رہے۔
انہوں نے لکھا کہ کورونا کی رپورٹ میں تاخیر نہ ہو اس کے لئے حکومت کو فوری طورپر اقدامات کرنے چاہئیں۔ صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اترپردیش کی سیاست میں بہت سرگرم محترمہ واڈرا تقریباً ہر روز حکومت کو کسی نہ کسی معاملہ پر گھیرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں خاص طورپر امن و قانون اور کورونا کے موضوع پر۔
اترپردیش میں کورونا انفیکشن پر حالات سنگین: پرینکا گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS