لاک ڈاؤن میں چھوٹ ملنے سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

0

كنٹینمنٹ زون کو چھوڑ کر پورے ملک میں ہر قسم کی اقتصادی سرگرمیوں کی چھوٹ دینے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد آج گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
مارکیٹ کھلنے کے بعد ممبئی اسٹاک مارکیٹ کا سنسیکس 900 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی میں 260 پوائنٹس سے زیادہ کا اچھال آیا ۔ گزشتہ ہفتے 32،424.10 پوائنٹس پر بند ہونے والا سینسیکس 481.95 پوائنٹس کی برتری میں 32،906.05 پوائنٹس پر کھلا اور چند منٹوں میں 900 پوائنٹس سے زائد کی چھلانگ کے ساتھ 33،334.96 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
نفٹی بھی 146.55 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 9،726.85 پوائنٹس پر کھلا اور 260 پوائنٹس سے زیادہ اضافہ ہوا اور یہ 9،845.90 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
مرکزی حکومت نے یکم جون سے 30 جون تک لاک ڈاؤن کا پانچواں مرحلہ نافذ کیا ہے، لیکن اس میں ’كنٹینمنٹ زون‘ کے باہر ہر قسم کی اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ ہوٹل، ریستوراں اور شاپنگ مال بھی 8 جون سے کھل جائیں گے۔حکومت کے اس فیصلے سے سرمایہ کاروں کی سوچ میں مستحکم تبدیلی آئے گی۔
زبردست خریداری کے درمیان سینسیکس کا 30 میں سے 29 کمپنیوں کے حصص سبز نشان میں ہیں۔ معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں سب سے زیادہ خریداری دیکھی گئی۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS