سینسیکس 561 پوائنٹس اور نفٹی میں 166 پوائنٹس کی  گراوٹ

0

ممبئی: عالمی سطح سے ملنے  والے منفی اشاروں کے درمیان، کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد میں ہونے والے اضافے کے سبب کمزور سرمایہ کاری کی وجہ سے،اسٹاک مارکیٹ میں آج کی فروخت سے چار دن سے جاری تیزی پر’بریک‘لگ گیا۔سینسکس میں 561 پوائنٹس اور  نفٹی میں 166 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
بی ایس ای سنیسکس 561.45 پوائنٹس کم ہوکر 35 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے   34868.98 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای)
نفٹی 165.70 پوائنٹس کی کمی سے 10305.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بی ایس ای نے چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی فروخت کا رجحان دیکھا جس
میں مڈ کیپ 1.08 فیصد کمی کے ساتھ 13140.43 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.24 فیصد کی کمی سے 12510.77 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
بی ایس ای میں، ایف ایم سی جی 0.28 فیصد کو چھوڑ کر، باقی تمام گروپوں کی کمی واقع ہوئی، جس میں بینکاری 4.08 فیصد، ٹیلی کام 3.12 فیصد، فنانس
2.91 فیصد شامل ہے۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 2863 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1265 گرین مارک اور 1465 ریڈ مارک میں رہے جبکہ
133  میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
عالمی سطح پر، چین کے شنگھائی کمپوزٹ 0.30 فیصد کی تیزی کو چھوڑ کر برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 2.25 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 2.10 فیصد، جاپان کا نک
کئی0.07 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.50 فیصد کی کمی  میں رہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS