کانگریس کے سینئر لیڈر رام کرشنا دویدی کا انتقال

    0

    سینئر کانگریسی لیڈر و اترپردیش کے سابق وزیر رام کرشنا دویدی کا لمبی علالت کے بعد جمعہ کو انتقال ہوگیا وہ 88 برس کے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق دویدی گذشتہ کچھ مہینوں متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے اور علاج کے لئے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہوں نے آج صبح چار بجے آخری سانس لی۔ لواحقین میں دو بیٹے ہیں۔ دویدی بھارت چھوڑ تحریک کے دوران جیل گئے تھے۔ وہ سال 1971 میں اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہیں ریاست کے اس وقت کے وزیر اعلی ٹی این سنگھ کو منی رام اسمبلی حلقے سے ضمنی انتخاب میں شکست دے دیا۔ بعد میں انہیں ریاست کا جانب وزیر اعلی بنا یا گیا۔

    وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بھی بہت قریبی تھے اور کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے رکن بھی تھے۔ حال ہی میں پارٹی کے دیگر دس سینئر لیڈروں کے ساتھ پارٹی سے نکالے جانے سے قبل تک وہ گذشتہ 15 سالوں سے اتر پردیش کانگریس کے ڈسپلنری کمیٹی کے صدر تھے۔
    ان لوگوں نے آنجہانی جواہر لال نہرو اور اندرا گاندھی کی جینتی پر الگ الگ پروگرام منعقد کئے تھے۔ اس پر پارٹی قیادت نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ بعد میں سینئر لیڈروں نے خود کو پارٹی میں نظر انداز کئے جانے کا بھی الزام لگایا تھا۔ دویدی کی بیماری کی وجہ سے پارٹی قیادت نے ان کے اخراج کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
    اس درمیان اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو، پارتی کے لیڈر سدھارتھ پریا شریواستو، امرناتھ اگروال، ویریندر مدان اور دیگر سیاسی لیڈروں نے ان کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS