واشنگٹن: کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے ایک بار پھر حملہ آور ہونے کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتہائی دائیں بازوں کے سازشی نظریات پھیلانے والے گروہ کیو اے نون کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ 4 مارچ کو ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر برسر اقتدار آئیں گے اور اسی روز ہزاروں لوگ گھروں سے نکل کر ڈیموکریٹس کو اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا باہر پھینکیں گے۔
یہ خبریں ملتے ہی جمعرات کو واشنگٹن میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ اینٹلیجنس رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروپوں کی کسی بھی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کے لیے کیپٹل ہل کے آس پاس سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
سیکیورٹی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مختلف حکومت مخالف گروپوں کی آن لائن چیٹس میں ایسے منصوبے کے اشارے ملے تھے جن میں مسلح گروپوں کی کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے اشارہ دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ دو ماہ قبل سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی دارالحکومت میں کیپٹل ہل پر چڑھائی کی تھی۔ کیپٹل ہل میں امریکی کانگریس و سینیٹ سمیت دیگر حکومتی اداروں کے دفاتر واقع ہیں۔ ٹرمپ کے حامیوں صدر بائیڈن کے انتخابی نتائج کی توثیق روکنے کے لیے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا، جس کے بعد اس علاقے کی سکیورٹی کے حوالہ سے انتظامیہ انتہائی محتاط اور ہوشیار رہتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS