افغانستان میں سلامتی دستوں کی کارروائی،ایک دن میں 116دہشت گرد ہلاک

0
republicworld.com

کابل: (یو این آئی) افغانستان کے سمنگن اور ہلمند صوبہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سلامتی دستوں کی فضائی کارروائی میں طالبان کے ایک چوٹی کے کمانڈر سمیت 116دہشت گرد مارے گئے جبکہ 30دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
وزارت دفاع کے سینئر حکام فواد امن نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے بتایا کہ سمنگن صوبہ کے دارہ۔سوف۔ بل ضلع میں منگل کی رات کی گئی فضائی کارروائی میں بامیان کے طالبانی گورنر مولوی انت سمیت 41دہشت گرد مارے گئے۔ اس کارروائی میں بڑی تعداد میں ہتھیاروں کے ساتھ ان کی15گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس درمیان، ہلمند صوبہ کی راجدھانی لشکر گاہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران فضائیہ کے فضائی حملے میں 75طالبانی مارے گئے اور 17دیگر زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ افغانستان سے مئی سے غیرملکی فوجیوں کی واپسی شروع ہونے کے بعد سے طالبان کی طرف سے تشدد میں تیزی نظر آرہی ہے۔ طالبانی تشدد کو روکنے کے لئے افغانستانی فوج نے بھی تیاری کرلی ہے اور تقریباً روزانہ فضائی اور زمینی کارروائی کرکے دہشت گردوں کا خاتمہ کررہی ہے۔کابل: (یو این آئی) افغانستان کے سمنگن اور ہلمند صوبہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سلامتی دستوں کی فضائی کارروائی میں طالبان کے ایک چوٹی کے کمانڈر سمیت 116دہشت گرد مارے گئے جبکہ 30دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
وزارت دفاع کے سینئر حکام فواد امن نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے بتایا کہ سمنگن صوبہ کے دارہ۔سوف۔ بل ضلع میں منگل کی رات کی گئی فضائی کارروائی میں بامیان کے طالبانی گورنر مولوی انت سمیت 41دہشت گرد مارے گئے۔ اس کارروائی میں بڑی تعداد میں ہتھیاروں کے ساتھ ان کی15گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس درمیان، ہلمند صوبہ کی راجدھانی لشکر گاہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران فضائیہ کے فضائی حملے میں 75طالبانی مارے گئے اور 17دیگر زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ افغانستان سے مئی سے غیرملکی فوجیوں کی واپسی شروع ہونے کے بعد سے طالبان کی طرف سے تشدد میں تیزی نظر آرہی ہے۔ طالبانی تشدد کو روکنے کے لئے افغانستانی فوج نے بھی تیاری کرلی ہے اور تقریباً روزانہ فضائی اور زمینی کارروائی کرکے دہشت گردوں کا خاتمہ کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS