واشنگٹن :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل(یو این ایس سی)نے بدھ کے روز کہا کہ وہ ایران کے خلاف مزید سخت (اسنیپ بیک)پابندیاں عائد کرنے کے امریکی مطالبہ پرمزید کارروائی کرنے کی پوزیشن میںنہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں انڈونیشیا کے سفیر ڈیان ٹریانسیاہ جانی نےمغربی ایشیا پرکونسل کے ہونے والے اجلاس کے دوران روس اور چین کے ایک سوال کے جواب میں مذکورہ باتیں کہیں۔ خیال رہے انڈونیشیا اگست سے سلامتی کونسل کی سربراہی کر رہا ہے۔
ڈیان ٹریانسیاہ جانی نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ پر برہمی کا اظہارکیا،جنھوں نے ان پر’دہشت گردوں‘کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیاتھا۔
امریکی سفیر نے ڈیان ٹریانسیاہ جانی کے تبصرے کے بعد کہا ’’مجھے واقعتا اسے واضح کرنے دیں:ٹرمپ انتظامیہ کو اس معاملہ میں محدود لوگوں سے ملنے کا کوئی خوف نہیں ہے۔ مجھے صرف اس بات کا افسوس ہے کہ اس کونسل کے دیگرممبران اپنا راستہ کھو بیٹھے ہیں اوراب وہ خود کو دہشت گردوں کے ساتھ کھڑا پا رہے ہیں۔‘‘۔
سلامتی کونسل نےایران پرمزید سخت پابندیوں کاامریکی مطالبہ مسترد کردیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS