نئی دہلی: شہریت قانون کے خلاف ہو رہے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ملک کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ اتر پردیش میں بھی آج ریاستی سطح پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے پیش نظر اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے لوگوں کو امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کے ذریعہ یہ بھی اطلاع دی ہے کہ 19 دسمبر 2019 کو پورے اتر پردیش میں دفعہ 144 نافذ رہے گی اور کسی بھی پروگرام یا احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ والدین سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کو روکیں۔
یوپی کے ڈی جی پی کے ٹویٹ پر فلم ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے ٹویٹ کیا ہے ، انہوں نے لکھا ہے کہ ’’ایمرجنسی آچکی ہے۔‘‘ کشیپ کا یہ ٹوٹ خوب وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS