سرکاری اسکولوں میںآن لائن داخلے کا دوسرا مرحلہ شروع ،تین اکتوبر تک ہوں گے آن لائن رجسٹریشن

0

نئی دہلی (ایس این بی)دہلی سرکار کے اسکولوں میں چھٹی سے 9ویں اور 11ویںکلاس میں داخلہ کے آن لائن عمل کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے ۔جو والدین آن لائن داخلے کے پہلے مرحلے میں اپنے بچوں کا رجسٹریشن نہیں کرا پائے تھے ،ان کے لئے یہ عمل آج شروع ہوگیا۔دوسرے مرحلے میں رجسٹریشن 3اکتوبر تک کئے جاسکیں گے ۔پہلے مرحلے میں چھٹی سے بارہویں کلاس میں داخلے کے لئے کل 64,995درخواستیں حاصل ہوئیں ۔ ان میں 64,450کو اسکول الاٹ کیا جاچکا ہے۔پہلے مرحلے کے درخواست گزاروں کے دستاویز کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔پہلے مرحلے کا داخلہ عمل 30ستمبر کو پورا ہوگا۔دوسرے مرحلے کے لئے درخواستیں 3اکتوبر تک لی جائیں گی۔9ویں اور 11ویں کلاس کا عمل 15اکتوبر تک پورا ہوگا ۔چھٹی کلاس سے آٹھویں کلاس کا عمل 26اکتوبر تک چلے گا ۔آن لائن داخلے رجسٹریشن فارم جمع کرنے کا لنک دہلی سرکار کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر دستیاب ہے ۔ جن درخواست گزاروںنے پہلے مرحلے میں درخواست دی ہے اور جنہیں اسکول الاٹ ہوچکے ہیں یا جو پہلے سے سرکار کی مالی مددسے اسکول میں پڑھ رہے ہیں ،وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔چھٹی سے 9ویں کلاس کے لئے رجسٹریشن صرف ایک مرحلے کا عمل ہے۔اس میں رجسٹریشن موبائل نمبر پر اندراج نمبر بھیجا جائے گا۔اس نمبر کا استعمال داخلے کی صورتحال کے بارے میں جانکاری کیلئے کیا جاسکتا ہے۔11ویں کلاس کیلئے رجسٹریشن کے عمل میں دو مرحلے ہیں۔پہلے مرحلے میں اندراج نمبر اور پاس ورڈ ملے گا۔دوسرے مرحلے میں درخواست گزار کو اس رجسٹریشن نمبر اور پاس ورڈ کے ساتھ دیے گئے لنک پر لاگنگ کرنے کے بعد رجسٹریشن فارم کو پورا کرنا ہوگا۔یہ دونوں مرحلے پورے کرنے ضروری ہے ورنہ درخواست رد ہوجائے گی۔درخواست گزاروں کو ان کے رجسٹرڈ فون نمبر پر ایس ایم ایس کے توسط سے اسکول الاٹمنٹ کی جانکاری ملے گی ۔12اکتوبر سے الاٹمنٹ کا پتہ لگ سکتا ہے۔رجسٹریشن کے متعلق کسی بھی جانکاری کے لئے ایک سینٹرلائز ہیلپ لائن جاری کی گئی ہے۔سبھی ورکنگ ڈے میں ٹیلی فون نمبر 1800116888یا 10580پر جانکار ی مل سکے گی۔جن درخواست گزاروں کا داخلہ کنفرم ہوجائے گا ،انہیں سبھی دستاویز کے ساتھ طے تاریخ پر الاٹ اسکول جانا ہوگا ۔آن لائن کے توسط سے منتخب طلبا سرکاری اسکول جا کر اپنے ضروری دستاویزوں کی فزیکل تصدیق کرا لیں گے ،تبھی ان کے داخلے کا عمل پورا مانا جائے گا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS