دہلی میں تمام اسکول 31 اکتوبر تک بند رہیں گے

0

نئی دہلی: دہلی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اتوار کے روز اس کا اعلان کیا۔ 
 سسودیا نے ٹویٹ کیا،’دہلی میں تمام اسکول کورونا کے سبب ابھی 31 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ایک گارجین کے ناطے وہ حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہیں۔ اس وقت بچوں کی صحت کے سلسلے میں کوئی جوکھم اٹھانا مناسب نہیں ہوگا‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS