Image:Times Now

لکھنؤ: (یواین آئی) اترپردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثر ات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 1سے 12 ویں تک کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کو 30 اپریل تک بندکئے جانے کا اعلان کیا۔ اس مدت میں تمام کوچنگ انسٹی ٹیوٹ بھی بندرہیں گے۔وزیراعلیٰ نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں کووڈ-19 کی صورت حال کاجائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ -19 کی روک تھام کے لئے ’ٹیسٹ، ٹریس اورٹریٹ‘ کے ہدف کو مسلسل ذہن میں رکھتے ہوئے مؤثر اقدامات کئے جائيں۔ کووڈ-19 کی ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ اسپتالوں میں طبی اہلکاروں، ضروری ادویات، میڈیکل آلات اور بیک اپ سمیت آکسیجن کی مناسب دستیابی رکھی جائے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ ایل-2 کووڈ اسپتالوں میں وینٹیلیٹرز اورہائی فلو نیزل کینیولا (ایچ ایف این سی) کی دستیابی لازمی رہے۔ وینٹیلیٹرز اور ایچ ایف این سی کی مناسب دستیابی بنائے رکھنے کے لئے مستقل جائزہ لیتے ہوئے ضرورت کے مطابق اضافی انتظام کئے جائیں۔ انہوں نے لیول-2 اور لیول-3 کے بیڈ کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت بھی دی۔وزیراعلیٰ نے لکھنئو، کانپور، وارانسی اورپریاگ راج میں کورونا کے پھیلاو کوروکنے کے لئے موثرحکمت عملی بناکر کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں روزانہ کورونا کے 100 یا اس سے زیادہ کیس مل رہے ہیں اور جہاں کل ایکٹیو کیسز کی تعداد 500 سے زیادہ ہے، ایسے اضلاع میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیولگایا جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں 1سے 12 ویں تک کے سبھی سرکاری اورغیرسرکاری اسکولوں کو 30 اپریل تک بندرکھاجائے۔ تاہم، پہلے سے طے شدہ امتحانات منعقد کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مدت میں کوچنگ سنٹر بھی بندرہیں گے۔وزیراعلیٰ نے کیا کہ تمام اضلاع میں پی پی ای کٹ، این 95 ماسک، پلس آکسیمٹر، انفراریڈ تھرمامیٹر، سینی ٹائزر، اینٹیجن کٹ سمیت تمام ضروری سامان کا مناسب انتظام کیا جائے۔ اس تعلق سے کسی بھی اضلاع سے مطالبہ ہونے پر فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام محکموں کے اہلکاروں کو ضرورت کے مطابق کووڈ انتظامات کے کاموں سے جوڑاجائے۔ یوک منگل دل، مہیلا منگل دل، سول ڈیفینس، این سی سی اور این ایس ایس کے ممبران کی بھی خدمات حاصل کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا پر موثر کنٹرول میں صفائی اور سینیٹائزیشن کاکرداراہم ہے۔ اس کے پیش نظر شہری ودیہی ترقیاتی محکموں کے ذریعہ شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی اور سینیٹائزیشن کا کام مشن موڈپرکیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی اور سینیٹائزیشن کے کام سے کووڈ-19 کو قابو کرنے میں مددملے گی، وہیں دوسری جانب یہ ڈینگو، ملیریا، چکن گنیا اور جے ای کی روک تھام میں بھی موثرہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS