لکھنؤ،(یو این آئی) اتر پردیش میں سرکاری اسکولوں اور غیر سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے یونیفارم، سویٹر، جوتے اور اسکول بیگ کی رقم والدین کے بینک کھاتے میں بھیجی جائے گی۔ یوگی کابینہ نے اس تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری جمعہ کے روز وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں دی گئی۔ تقریباً 1800 کروڑ روپے کی رقم DBT کے ذریعے ایک کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ طلبہ کے والدین/سرپرستوں کے بینک کھاتوں میں یونیفارم، سویٹر، جوتے اور اسکول بیگ کے لیے منتقل کی جائے گی۔
اس فیصلے کے ساتھ، مفت یونیفارم، سویٹر، اسکول بیگ اور جوتوں کی سٹاکنگ کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے واسطے ایک شفاف نظام قائم کیا جائے گا اور ٹرانسفر کی گئی رقم کا آڈٹ ٹریل ہوگا۔ یونیفارم، جوتے، اسکول بیگ اور سویٹر اسکولوں میں داخل تمام بچوں کو بیک وقت دستیاب ہوں گے۔ اس سے مقامی سطح پر مارکیٹ کو ترقی ملے گی، جس کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں خود روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ طلبہ کو سہولیات کی بروقت دستیابی کی وجہ سے، ان کی حاضری اور تدریسی ماحول میں بہتری آئے گی۔
اسکول یونیفارم اور بیگ کی رقم والدین کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوگی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS