مدینہ میں سنیما ہال کھولنے کے فیصلے سے علمائے کرام ناراض

0

بریلی: (یو این آئی) بریلوی علماء نے سعودی عرب کے مدینہ منورہ میں سنیما ہال کھولنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم علمائے اسلام نے خبردار کیا ہے کہ اگر سعودی عرب نے سنیما ہالوں پر فوری پابندی نہیں لگائی تو پوری دنیا کے مسلمان سعودی عرب کی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔ تنظیم کے قومی جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی حکومت سنیما ہال کھول کر اسلام کو بدنام کرنا چاہتی ہے۔ انہیں مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ کا تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کا عقیدہ و ایمان وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین (سعودی شاہ کا لقب) کا مطلب ہے کہ مکہ اور مدینہ شریف کی عظمت، تقدس اور پاکیزگی ضائع نہیں ہونی چاہئیے۔ سعودی عرب کی حکومت کو اسلام کی روح کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہیے۔ خانقاہ قادریہ رحمانیہ چنہٹہ کے گدی نشین مولانا صوفی عبدالرحمن قادری نے کہا کہ قرآن و حدیث نے مسلم معاشرے کو برائیوں سے بچنے کا حکم دیا ہے۔ گانا اور تماشا جیسی بری چیزوں کو ختم کرنے کے بجائے سعودی حکمران ان چیزوں کو فروغ دے رہا ہے۔
خانقاہ جہانگیریا کینٹ کے گدی نشیں صوفی پیر محمد حنیف لیاقتی نے کہا کہ سعودی حکومت اور اس کے نوجوان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ناجائز کاموں کو فروغ دے رہے ہیں

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS