نئی دہلی: سپریم کورٹ کے وکلاء کی تنظیم ’سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن‘(ایس سی بی اے) میں داخلی تنازعہ آج اس وقت سامنے آیا جب اسوسی ایشن کے سکریٹری اشوک آروڑہ نے صدر دُشینت دوے کو عہدے سے برخاست کرنے کے لیے ’ہنگامی میٹنگ‘ طلب کی۔
دَوے نے ایس سی بی اے کے سکریٹری کے اس اقدام کو غیر قانونی، نا مناسب اور غلط قرار دیا۔
آروڑہ نے ایس سی بی اے رولس کے ضابطہ نمبر 22 کا استعمال کرتے ہوئے یہ میٹنگ طلب کی ہے، جس میں تین نکات پر بحث کی جانی ہے، جس میں ایک پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے جسٹس ارون مشرا کے خلاف ’غیر قانونی‘ طریقے سے مذمتی قرار داد جاری کرنے کے لیے دَوے کو صدر کے عہدے سے برخاست کرنا اور ان کی ایس سی بی اے کی بنیادی رکنیت رد کرنا شامل ہے۔
دَوے نے بین الاقوامی عدالتی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی تعریف کرنے کے لیے جسٹس مشرا کے خلاف 25 فروری 2020 کو مبینہ طور پر ’غیرقانونی‘ قراردار پاس کیا تھا۔