سپریم کورٹ نے ماہانہ قسط پر روک کی مدت کے دوران سود معاف کرنے والی درخواست کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی، لیکن وقت سے پہلے میڈیا کے ہاتھوں تک حلف نامہ پہنچ جانے کو لے کر ریزرو بینک کو سخت پھٹکار بھی لگائی۔
جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے ریزرو بینک کے 27 مارچ اور 22 مئی کے سرکلر کو چیلنج دینے والی گجیندر شرما اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کے دوران حلف نامہ میڈیا میں لیک ہونے کو لے کر ریزرو بینک کو آڑے ہاتھوں لیا۔
جسٹس بھوشن نے طنزیہ لہجے میں کہا، ”ریزرو بینک کورٹ کے سامنے آنے سے پہلے میڈیا میں اپنا حلف نامہ دائر کرتا ہے“۔
سماعت کے دوران عدالت عظمی نے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کی ماہانہ قسط پر سود وصول کو ریزرو بینک کی طرف سے مناسب ٹھہرائے جانے کو لے کر تشویش ظاہرکیا۔ جسٹس شاہ نے کہا کہ قسط وصولی روکنے کے حکم کے باوجود سود وصولنا نقصان دہ ہے۔