وبا قانون کے خلاف عرضی پر شنوائی سے سپریم کورٹ کا انکار

0

 سپریم کورٹ نے وبا قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی عرضی کی شنوائی سے منگل کے روز انکار کر دیا۔ 
جسٹس ڈی وائی چندرچوڈ، جسٹس اندو ملہوترا اور جسٹس اندرا بنرجی کے بینچ نے عرضی گذار ہرشل میراشی کو اپنی عرضی ہائی کورٹ میں دائر کرنے کی صلاح دی۔ 
جسٹس چندرچوڈ نے شنوائی کرتے ہی کہا،’آپ نے کس طرح کی عرضی دائر کی ہے۔ آپ کو متعلقہ ہائی کورٹ جانا چاہیے تھا‘۔ اس پر عرضی گذار نے کہا،’میں نے 15 مارچ کو جاری سرکلر اور وبا قانون کو چیلنج کیا ہے۔ یہ ایک مرکزی قانون ہے‘۔ 
اس پر جسٹس چندرچوڈ نے کہا،’ یہ آپ سے کس نے کہہ دیا کہ ہائی کورٹ کو اس کا حق نہیں ہے۔ جائیے اور آئین کی دفعہ 226 کے تحت ہائی کورٹ کے اختیارات کو پڑھیے‘۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی قانون کے معاملے میں ہائی کورٹ حکم جاری کرنے کا اہل ہے۔ انہوں نے کہا،’آپ مہاراشٹر میں کوارنٹائن ہوئے جس میں آپ کو پریشانی ہوئی تو کیا قانون کے خلاف براہ راست عدالت پہنچ جائیں گے؟‘
جسٹس بنرجی نے کہا کہ ہائی کورٹ میں بیٹھ کر انہوں نے مرکزی قانون خارج کیے ہیں۔ اس پر جسٹس چندرچوڈ نے کہا،’ہاں میں نے بھی یہ کیا ہے‘۔
اس کے بعد عرضی گذار نے عرضی واپس لینے کی اجازت طلب کی جسے بینچ نے منظور کر لیا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS