نئی دہلی: اجودھیا اراضی تنازعہ میں پہلی كيوریٹیو پٹيشن (ترمیمی درخواست) بروز منگل سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ نظر ثانی کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پیس پارٹی کے ڈاکٹر ایوب نے كيوریٹیو پٹيشن دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ اس معاملہ میں فیصلہ آستھا (عقیدہ) کی بنیاد پر لیا گیا تھا۔ قابل غور ہے کہ اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ نے 9 نومبر 2019 کو اجودھیا معاملہ میں اپنا فیصلہ سنایا تھا، جس کے خلاف 19 نظر ثانی عرضیاں دائر کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ 12 دسمبر کو تمام نظر ثانی درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS