سکھ مخالف فساد پر سپریم کورٹ کرےگا غور

0

سنہ1984سکھ مخالف فسادات معاملے میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ نے درخواست پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سجن کمار کی ضمانت عرضی پرغور کرنے کا  عدالت نے فیصلہ کیا ہے۔
چیف جسٹس  رنجن گوگوئی  کی سربراہی والی دو ججوں کی بینچ نے اس معاملے پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر ماہ میں دہلی ہائی کورٹ نے سجن کمار کو جنوبی دہلی کے چھاؤنی علاقے میں 5 سکھوں کو مارنے اور ایک گرودوارہ کو نذر آتش کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیا تھا۔