راجستھان بحران: مدن دلاور کی عرضی پر سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی

0

سپریم کورٹ نے بہوجن سماج پارٹی کے اراکین اسمبلی کے کانگریس میں انضمام کو منظوری دینے کے اسپیکر سی پی جوشی کے فیصلے پر روک لگانے سے متعلق معاملے پر سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔
جسٹس ارون مشرا کی سربراہی والی سہ رکنی بنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی مدن دلاور کی اسپیشل لیوپٹیشن (ایس ایل پی) کی سماعت اس وقت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کر دی جب اسے بتایا گیا کہ راجستھان ہائی کورٹ نے ابھی تک اس معاملے میں حکم نہیں سنایا ہے۔
سینئر ایڈوکیٹ ستیہ پال جین نے بینچ کو بتایا کہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے مبینہ طور پر کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع کے بعد وہاں جمعہ سماعت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ راجستھان ہائی کورٹ آج ہی اپنا حکم سنائے گا ۔ اس کے بعد عدالت نے عرضی کی سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جسٹس مشرا نے 13 اگست کو ہوئی سماعت کے دوران کہا تھا کہ راجستھان قانون ساز اسمبلی کے 14 اگست سے شروع ہونے والے اجلاس کے دوران ایوان میں ہونے والا کوئی بھی فیصلہ عدالت کے حکم پر منحصر ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS