ایس بی آئی نے انتخابی بانڈکی تمام تفصیلات EC کو سونپی

0

نئی دہلی (ایجنسیاں): اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے الیکٹورل بانڈ سے متعلق تمام معلومات الیکشن کمیشن کو سونپ دی ہیں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کی سرزنش کی تھی اور اسے معلومات فراہم کرنے کو کہا تھا۔ جس کے بعد ایس بی آئی نے سیریل نمبروں کے ساتھ انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کے سونپ دیں۔اب اس سے عطیہ دہندگان اور بانڈکو کیش کروانے والی جماعتوں کے ساتھ ملاپ میں مدد ملے گی۔ امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ الیکشن کمیشن جلد ہی اس کی معلومات کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر عام کر دے گا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے بھی سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔

عدالت میں دیے گئے حلف نامے میں کہا گیا کہ انہوں نے انتخابی بانڈکی قیمت اور مخصوص نمبر ظاہر کرنے والی معلومات کا انکشاف کیا ہے،تاہم، سیکورٹی وجوہات کی بنا پر، عطیہ دہندگان کی کے وائی سی تفصیلات کو عام نہیں کیا گیا۔ یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں کے مکمل بینک اے سی نمبر، کے وائی سی کی تفصیلات سائبر سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے عام نہیں کی گئی ہیں۔سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف انڈکی سرزنش تھی اور کہا تھا کہ وہ انتخابی بانڈکے منتخب ڈیٹا کے بدلے 21 مارچ تک تمام ڈیٹا الیکشن کمیشن کو سونپے۔ عدالت نے کہاکہ 15 فروری کے حکم کے تحت، انتخابی بانڈ جاری کرنے والے بینک کو الفا عددی نمبروں سمیت مکمل تفصیلات کا انکشاف کرنا ہوگا۔

بانڈ سے متعلق تمام ڈیٹا کو پبلک کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ بینک کو اس سلسلے میں مزید احکامات کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال کو ای ڈی نے مبینہ شراب گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار کیا

دراصل، اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے 2018 میں اسکیم کے آغاز کے بعد سے 30 قسطوں میں 16,518 کروڑ روپے کے انتخابی بانڈ جاری کیے ہیں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کو 12 اپریل 2019 سے خریدے گئے انتخابی بانڈکی جانکاریاں الیکشن کمیشن کو سونپنے کی ہدایت دی تھی۔ SBI انتخابی بانڈ جاری کرنے کا مجاز مالیاتی ادارہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS