ایس بی آئی کا کورونا ویکسی نیشن کے لئے پی ایم کیئرز فنڈ میں 11 کروڑ کا عطیہ

0
Image: The CSR Journal

نئی دہلی: اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے مرکزی حکومت کی کووڈ- 19 ویکسی نیشن مہم کے اگلے مرحلہ کی حمایت کے لئے وزیر اعظم کیئرز فنڈ میں 11 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے چیئرمین دنیش کھارا نے کہا،’’یکجہتی کا مظاہرہ آفات کے وقت میں ایک آزمائش کی طرح ہوتی ہے اور ہم سب کو اس کوشش پر فخر ہوسکتا ہے جو ہمارے ملک نے اس وبا سے لڑتے ہوئے کی ہے‘‘۔ اس وبا کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری کی حیثیت سے ہمارا فرض ہے کہ ہم سب کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے حکومت کی کوششوں کی حمایت کریں۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ویکسی نیشن مہم کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن مدد کریں‘‘۔
گزشتہ سال کے آغاز میں ایس بی آئی نے اپنے سالانہ منافع کا 0.25 فیصد کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں مدددینے کا عہد کیا تھا اور ضرورت مندوں کو ماسک،سینٹی ٹائزر کی فراہمی کی صورت میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
اس کے علاوہ،ایس بی آئی ملازمین نے غیر معمولی دورمیں عوام کی مدد کرنے کی کوشش میں وزیراعظم کیئرز فنڈ میں 107 کروڑ روپے کی امداد بھی کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS