نئی دہلی۔ ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے صارفین کو متنبہ کیا ہے۔ ایس بی آئی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے، 'بینک کے صارفین کو کچھ دھوکے باز فون کر رہے ہیں اور ان سے لون کی ای ایم آئی روکنے کے لئے اپنا او ٹی پی شیئر کرنے کو کہہ رہے ہیں۔ ایس بی آئی نے ٹویٹ کیا کہ ای ایم آئی کی ادائیگی نہ کرنے کیلئے او ٹی پی شیئر کرنا ضروری نہیں ہے۔ لہذا آپ کو اپنا او ٹی پی کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہئے۔ اگر آپ نے او ٹی پی شیئر کیا تو جعلساز فوراً آپ کے اکاونٹ سے پیسے نکال لیں گے اور آپ کا اکاونٹ خالی ہو جائے گا۔
ایس بی آئی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ سائبر فراڈ کرنے والوں نے لوگوں کو دھوکہ دینے کے نئے طریقے ڈھونڈ لئے ہیں۔ سائبر مجرموں کو شکست دینے کا واحد طریقہ ہے کہ چوکس اور باخبر رہیں۔ براہ کرم دھیان دیں اور اپنا او ٹی پی شیئر نہ کریں۔ ای ایم آئی ملتوی کرنے کی اسکیم کے بارے میں مزید معلومات کے لئے بینک کی ویب سائٹ دیکھیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے چلتے آر بی آئی نے یکم مارچ 2020 سے 31 مئی 2020 کے درمیان تمام ہندوستانی بینکوں / ہندوستانی مالیاتی اداروں کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنی ای ایم آئی ادائیگیوں پر 3 ماہ کے لئے صارفین کو ریلیف دے سکتے ہیں۔ یعنی ای ایم آئی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
ایس بی آئی نے کیا صارفین کو آگاہ، اگر کیا یہ کام تو خالی ہو جائے گا آپ کا کھاتہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS