سعودی پبلک سیکورٹی کے سربراہ بدعنوانی کے الزام میں برطرف

0

دوحہ:(یو این آئی/اسپوتنک) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے عوامی فنڈز کے غبن کے الزام میں منگل کے روز پبلک سیفٹی کے ڈائریکٹر خالد بن قرار الحربی کوبرطرف کردیا اور ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔
سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ الحربی پر سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 18 افراد کی شرکت کے ساتھ جعل سازی ، رشوت اور عہدے کا غلط استعمال سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
واضح رہے کہ جب سے شاہ کے بیٹے محمد بن سلمان تخت کے جانشیں بنے ہیں ، انہوں نے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر انسداد بدعنوانی مہم شروع کی ہے اور شاہی خاندان کے بہت سے ارکان ، اعلیٰ عہدے داروں اور تاجروں کو مالی جرم کے شبہ کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS