ریاض:ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ ’ویمن، بزنس اینڈ دی لاء2020‘رپورٹ میں 190 ممالک کا جائزہ لینے کے بعد اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ اصلاحات پر عمل درامد اور مجموعی بہتری لانے کے حوالے سے سعودی عرب سرفہرست ممالک میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے کل(100)میں سے 70.6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ اصلاحات کے حوالے سے سعودی عرب خلیجی ممالک میں پہلے جب کہ عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔سعودی عرب نے ورلڈ بینک کی رپورٹ میں جانچ کے بنیادی 8 اشاریوں میں سے 6 اشاریوں میں شان دار بہتری ظاہر کی ہے۔ یہ چھ اشاریے نقل وحرکت، کام کی جگہ، شادی، بچوں کی پرورش، پینشن اور کاروباری انتظام ہے۔ اثاثوں اور املاک کے اشاریوں میں مملکت نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔یہ بڑی کامیابی خواتین سے متعلق نظام میں قانونی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد مملکت کی معیشت میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانا اور علاقائی و عالمی سطح پر مملکت کی مسابقت کو بلند کرنا ہے۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مملکت کے ویڑن 2030 پروگرام نے مذکورہ اصلاحات پر عمل درامد میں اپنا کردار ادا کیا۔ ویڑن پروگرام نے ریاست کی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو باور کرایا ہے۔ پرگرام کے اہداف میں روزگار کی منڈی میں سعودی خواتین کی شرکت کا تناسب %22 سے بڑھا کر 30 فیصدتک لے جانا شامل ہے۔
خواتین سے متعلق اصلاحات میں سعودی سرفہرست :ورلڈ بینک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS