سعودی عرب نے شہریوں اور غیر ملکیوں کیلئے الرٹ جاری کیا

0

ریاض: سعودی محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بارشوں اور سیلاب کے دوران وادیوں کو عبور نہ کریں اور محتاط رہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کے وقت وادی کو عبور کرنا اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الحمادی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ملک کی کئی وادیوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جب کہ شدید بارشوں کے باعث کئی شہروں میں سیلابی ریلے موجود ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق سیلابی ریلے کے دوران وادی عبور کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ سیلابی ریلے کے دوران وادی کو عبور کرنے کے خطرے کے بارے میں آگاہ کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔

دوسری جانب سعودی حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لئے بڑے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، جس کے باعث سعودیہ سیاحت کے فروغ میں 58 فیصد اضافے کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال 2023ء کے پہلے سات ماہ کے دوران سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے سعودی عرب عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے اس سال جولائی کے آخر تک مملکت میں سیاحوں کی تعداد 58 فیصد بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ ہمارا ہے، ہم اسے واپس لیں گے: اسرائیلی کمانڈر

یہ اعداد و شمار گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے سے حاصل کیے گئے تھے، اس کے علاوہ UNWTO کے ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر سے حاصل کیے گئے تھے۔
ریاض نے 27-28 ستمبر کو عالمی یوم سیاحت کی میزبانی کی، جو کہ عالمی سیاحت کے شعبے کے لیے مملکت کے عزم کا عکاس ہے۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS