لکھنؤ (یو این آئی) : اترپردیش پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) کے ذریعہ مبینہ تبدیلی مذہب معاملے میں گرفتار کئے گئے سرفراز جعفری سے پوچھ گچھ کیلئے این ائی اے اور اے ٹی ایس کی خصوصی عدالت نے6 دنوں کی ریمانڈ منظور کی ہے۔ ایس ٹی ایف ترجمان نے آج بتایا کہ مبینہ تبدیلی مذہب گروہ کے میرٹھ سے گرفتار کئے گئے مولانا کلیم صدیقی کے ساتھ سرفراز جعفری کو 6اکتوبر کو پوچھ گچھ کے بعد اے ٹی ایس نے گرفتار کیا تھا۔ گرفتار سرفراز جعفری کو پوچھ گچھ کیلئے ریمانڈ پر لینے کیلئے این آئی اے اور اے ٹی ایس کی اسپیشل عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایس کی درخواست پر این آئی اے و اے ٹی ایس کے اے ڈی جی(سوئم)نے گرفتار ملزم سرفراش کا چھ روزہ پولیس ریمانڈ 09اکتوبر صبح 10بجے سے منظور کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں اے ٹی ایس نے کچھ لوگوں کو گرفتار کے ان کے خلاف تبدیلی مذہب کا الزام عائد کر تے ہوئے جبری تبدیلی مذہب ایکٹ۔2020 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔اس معاملے میں تفتیش کے دوران اترپردیش کے علاوہ ملک کی مختلف ریاستوں سے اب تک مولانا عمر گوتم اور مولانا کلیم صدیقی سمیت 16 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔
سرفراز جعفری 6دنوں کی پولیس ریمانڈ میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS