سنجیو بھٹ کو 20سال کی سزا

0

پالن پور (ایجنسیاں): گجرات کے بناس کانٹھا ضلع کے پالن پور کی ایک سیشن عدالت نے سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو ایک وکیل کو پھنسانے کے لئے نشیلی اشیا رکھنے سے متعلق 1996کے معاملے میں جمعرات کو 20سال کی سزا سنائی۔  بھٹ حراست میں موت کے معاملے میں پہلے سے ہی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

سنجیو بھٹ کو ایک دن پہلے ہی راجستھان کے ایک وکیل کو جھوٹے الزام میں پھنسانے کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ انہیں 2015میں ہندوستانی پولیس سروس سے برخاست کردیا گیا تھا اس وقت وہ بناس کانٹھا ضلع کے ایس پی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

سنجیو بھٹ اس وقت سرخی میں آئے جب گجرات فسادات کے کچھ ثبوت انہوں نے مرکزی اقلتیی ٹیم کے حوالے کر دیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے گجرات فسادات کے وقت وزیر اعلی رہے نریندر مودی کی فساد سے متعلق سچ کو دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS