بالی ووڈ کے ماچو مین سنجے دت اور سنیل شیٹی ممبئی کے ڈبے والوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔
کورونا وائرس کے بحران کے دوران بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے ضرورت مندوں اور غریبوں کی ہر ممکن مدد کی ہے۔ سنجے دت اور سنیل شیٹی بھی لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے ممبئی کے ڈبہ والوں کو اپنی جانب سے راشن کٹ فراہم کرانے میں مدد کی ہے۔ وزیر اسلم شیخ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ممبئی کی جان ڈبہ والا کو ہماری ضرورت ہے۔ ابھی ہمارے ڈبہ والے بھائیوں اور ان کے کنبہ کو راشن کٹس پہنچانے کے لئے سنجے دت، سنیل شیٹی، ریڈیو سٹی انڈیا اور مجھے جوائن کریں‘‘۔
اسلم شیخ کے اس ٹویٹ پر سنیل شیٹی نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ’’آپ کو اور بھی طاقت … بہت اچھی پہل اسلم بھائی‘‘۔ سنیل شیٹی نے کہا ’’یہ اقدام اسلم بھائی اور سنجو کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں۔ مجھے ان کے ساتھ ہاتھ ملانے میں کوئی دقت نہیں تھی۔ پریما چا ڈبہ کے ساتھ جڑنے سے یہ اور بھی خوبصورت ہو جاتا ہے۔ ہمارے پاس ابھی بھی تین ماہ کا منصوبہ ہے۔ ہمارا ہدف 5000 خاندانوں تک مدد پہنچانا ہے۔