نئی دہلی:دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈررام ویرسنگھ بدھوڑی نے وزیراعلی اروند کیجری وال سے دہلی کے گیسٹ ٹیچروں کی تنخواہ فوری طورسے ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔بدھوڑی نے بدھ کو کہا کہ تنخواہ نہیں ملنے سے ہزاروں گیسٹ ٹیچروں اوران کے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مسٹر کیجری وال کو آج بھیجے گئے خط میں مسٹر بدھوڑی نے کہا ہے کہ آٹھ مئی کے بعد سے دہلی کے تقریبا بائیس ہزار گیسٹ ٹیچر کو تنخواہ نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ نہیں ملنے سے ان تمام اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ان کے گھروں میں چولہا جلنا مشکل ہورہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان تمام گیسٹ ٹیچروں کی تنخواہ کی ادائیگی جلد سے جلد کی جائے ۔
بدھوڑی نے وزیراعلی کویاد دلایا کہ انہوں نے ان اساتذوں کو ریگولرکرنے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیا گیا۔ اسی طرح ان گیسٹ ٹیچروں کو ریگولر ٹیچروں کی طرح چھٹیاں اور دیگر سہولتیں دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔ لیکن ان میں سے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیاجب کہ یہ ٹیچربھی کسی ریگولر ٹیچروں کی طرح ہی دہلی کے اسکولوں میں بچوں کو پوری محنت ولگن سے پڑھارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS