سہارنپور
( شاہد زبیری/ایس این بی)
ضلع سہارنپور میںتغذیہ کی کمی کے شکار سے متعلق تازہ اعدا دو شمار کے مطابق ابھی بھی ضلع میں 21ہزار 424بچیّ تغذیہ کی کمی کا شکار پا ئے گئے ہیں جبکہ 5ہزار 828بچّے سب سے زیا دہ تغذیہ کی کمی کی مار جھیل رہے ہر چند کہ 217سے2020 تک یہ تعداد بتدریج کم ہو رہی ہے لیکن ابھی بھی بچّوں کی اتنی بڑی تعداد میںتغذیہ کی کمی باعثِ تشویش ہے۔217میں یہ تعداد 52ہزار 410تھی انتہائی کمی کے شکار بچوں کی تعداد 18ہزار 105تھی 2018میں یہ تعداد گھٹ کر 41ہزار 869ہوگئی جبکہ انتہائی تغذیہ کی کمی کے شکار بچّوں کی تعداد 12ہزار 547تھی 2019میں یہ تعداد گھٹ کر بالترتیب 33 ہزار 825اور 6ہزار 910ہو گئی تھی تاہم اب یہ تعداد گھٹ کر 21ہزار 424اور5ہزار 828پر آگئی ہے ۔
چائلڈ ڈیو لپمنٹ محکمہ کی طرف سے سرکار کی ہدا یات کے مطابق 6سال تک کے بچّوں کیلئے مختلف اسکیمیں چلا ئی جا رہی ہیں ۔اس کیلئے ضلع میں 3ہزار 410آنگن باڑی مراکز قائم ہیں کورونا کی وبا سے پہلے آنگن باڑی مراکز پر گائوں در گائوں تغذیہ کی قلّت سے بچانے کیلئے بیداری مہم بھی شروع کی گئی تھی اور بچّوں کے والدین کو بچّوں کی غذا کی طرف دھیان دلا یا گیا تھا ایسے بچّے جو تغذیہ کی قلّت کا شکار ہیں ان کے والدین کے راشن کارڈ بنوائے گئے تھے تاکہ ان کو گندم چاول اور چنے آسانی سے دستیاب کرا ئے جا سکیں۔ علاوہ ازیں کوک فوڈ اسکیم کے تحت آنگن باڑی مراکز اور اسکوں میں تغذیہ سے بھرپور غذا بچّوں کو دی گئی تاکہ وہ تغذیہ کی قلّت کا شکار نہ ہو ں اسی کے ساتھ افسران نے جن گائوں کو گود لیا تھا ان گائوں میں خصوصی مہم چلا کر 23گود لئے گئے گا ئوں میں سے 18گائوں ایسے ہیں جن کے بچّے تغذیہ کی قلّت سے نجات پا چکے ہیں ۔ ضلع پروجیکٹ افسر آشا تر پاٹھی کے مطابق تغذیہ کی قلّت سے بچّوں کو بچا نے کیلئے کورونا کے دواران بھی مہم چلا ئی جاتی رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چار سالوں میں بڑی حد تک بچوں کو تغذیہ کی کمی سے بچایا گیا ہے یہ اسی مہم کا نتیجہ ہے کہ تغذیہ کی قلّت کے شکار بچّوں کی تعداد کا گراف اوپر سے نیچے کی طرف آرہا ہے۔ سرکار ہدف مکمل طور پر بچّوں کو تعزیہ کی قلّت سے نجات دلا نا ہے اس کیلئے مختلف اسکیمیں ضلع میں چلائی جا رہی ہیں جن میں کا میابی مل رہی ہے اب جو بچّے تغذیہ کی قلّت کا شکار ہیں ان کو بھی اس سے نجات دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی ہے اس کیلئے افسران نے 23گائوں گود لئے تھے جس میں 18گا ئوں کے بچّے مکمل طور پر تغذیہ کی قلّت سے نجات پا چکے ہیں اب ضلع میں جو تعداد رہ گئی ہے وہ بھی مسلسل کم ہو رہی ہے اور ایک دن یہ بھی پو ری طرح ختم ہو جائے گی ۔
ضلع سہارنپور میں 21ہزار 424بچّیقلت تغذیہ کے شکا ر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS