سہانپور:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں گنگوہ علاقے میں واقع کستوربا گاندھی گرلس ریسیڈینشیل اسکول کے 15طلبہ مڈے میل کھانے کے بعد بیمار پڑ گئے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ میہنگی گاؤں میں واقع اسکول کے طلبہ نے اتوار کی رات کھانہ کھانے کے بعد پلٹی اور متلی کی شکایت کی۔انہیں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔انچارج ڈاکٹر روہت والیا نے 15طلبہ کو ایڈمٹ کرلیا جبکہ 5طلبہ کی حالت کو نازک ہوتا دیکھ انہیں پیر کی صبح ضلع اسپتال کے لئے ریفر کردیا گیا۔
اس پورے معاملے میں ہاسٹل کے نگراں نے کچھ بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جبکہ طلبہ کی شکایت ہے کہ انہیں باسی کھانا پروسا گیا ہے۔ڈاکٹر والیا کے مطابق سردست یہ معاملہ’فوڈ پوائزنگ’کا معلوم ہوتا ہے۔
سہارنپور:مڈے میل کھانے کے بعد اقامتی اسکول کے 15طلبہ بیمار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS