نئی دہلی:سہارا واریئرس نے فائنل مقابلہ میں مضبوط جندل پینتھرس کو ہراکرلگاتاردوسرے سال باوقارآئی پی اے نیشنل اوپن چمپئن شپ 2019کے خطاب پر قبضہ کرلیا۔ سہاراانڈیا پریوار کے مشہور ’لوگو‘کے رنگوں سے سجی جرسی پہنی ٹیم نے دلچسپ مقابلہ میں بہترین مظاہرہ کیا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں کرس میکنجی ،سیدھانت شرما ،انگت کلاں اور ستیندر گارچا نے ٹیم کے جھنڈے کی اونچی اڑان کو یقینی بنایا۔ ۔فاتح ٹیم کو کشمیر کے یووراج وکرما دتیہ سنگھ نے ٹرافی پیش کی۔جنہوں نے اپنے کھیل کریئر میں کئی بار اس باوقار چمپئن شپ کو فتح کیا ہے ۔سہارا واریئرس کے لئے یہ سیزن شاندار رہا۔ ٹیم نے جے پور اور دہلی میں انڈین پولوایسوسی ایشن سیزن کے 4بڑے ٹورنامنٹ جیتے ہیں۔اس سے پہلے ٹیم نے جے پور اور دہلی میں آر پی سی کپ جے پور ، جنرل امر سنگھ کنوتا کپ اور مہاراجا ہری سنگھ کپ کا خطاب بھی جیتا۔ایک دورمیں مہاراجاﺅں کے کھیل کی شکل میں مشہور پولواب ایک ایسے کھیل کی شکل میں نکھر کر آرہاہے جو سماج کے ان حصوں تک جارہاہے جہاں پچھلی دہائیوں تک اس کی پہنچ نہیں تھی ۔کبڈی اور فٹبال جےسے دیگر کھیلوں کی طرح خودمختاری والی ٹیمیں بڑے پیمانے پر سامنے آرہی ہیں، جن میں سہارا واریئرس سب سے آگے ہے۔
سہارا واریئرس پھر بنا پولو چمپئن
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS