پڈوچیری: تمل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ ایم جی رام چندرن کے مجسمے کو بھگوا شال سے لپیٹے جانے کے احتجاج میں پڈوچیری میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے اراکین اسمبلی نے اے اینبھاجگن کی قیادت میں جمعہ کے روز اسمبلی احاطہ میں مظاہرہ کیا۔
اے آئی اے ڈی ایم کے کے کارکنان پوسٹر لے کر اسمبلی کے داخلے گیٹ کے پاس کھڑے تھے اور سینئر پولس افسران کے ساتھ بات چیت کے بعد وہ اسمبلی ہال میں لوٹ آئے۔ ویلیانور میں ایم جی آر کے مجسمے کو بھگوا شال سے لپیٹنے والوں کے خلاف فوراً پولس کارروائی کی مانگ کے سلسلے میں احتجاج کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ نامعلوم شرپسندعناصر نے ایم جی آر کے مجسمے کو جمعرات کی شام بھگوا شال سے لپیٹ دیا تھا جس کے بعد اے آئی اے ڈی ایم کے کے اراکین اسمبلی نے جم کر احتجاج کیا تھا۔