حکومت کے تئیں بڑھتے عوامی اشتعال کو دبانے کے لیئے بھگوا تنظیموں نے شروع کی ہے ماب لنچنگ : ڈاکٹر ایوب سرجن

0
image:timesofindia

پرتاپ گڑھ: (یواین آئی) ملک میں بڑھتی بے روزگاری ،بند ہوتی صنعت ، کسانوں کے مسائل اور کورونا وباء کے وقت پر کنٹرول نہ ہونے کی ناکامی کے سبب روزبروز حکومت کے تئیں عوامی اشتعال میں اضافہ ہو رہا ، آئندہ 2022 کے عام اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے بی جے پی شدید فکر مند ہے ،جس کے سبب انکی حامی مبینہ بھگوا تنظیموں کے ذریعہ ماب لنچنگ شروع کر پولرائزیشن کے لیئے کوشاں ہے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے جاری پریس ریلیز کے ذریعیہ ماب لنچنگ کے واقعات کے اضافہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ جیسے جیسے 2022 کا اسمبلی انتخاب قریب آرہا ہے ویسے ہی اقلیتوں کے استحصال کا وقوعہ روزبروز سامنے آرہا ہے ۔متھرا میں مبینہ بھگوا تنظیموں سے وابستہ سرپسند عناصر نے مویشیوں کو لے جارہے لوگوں کو اجتماعی تشدد کے ذریعہ ایک شخص کو ہلاک اور تین لوگوں کو شدید زخمی کر دیا ہے ،جبکہ غازی آباد میں جے شری رام کا نعرہ نہیں لگانے پر ایک مسلم نوجوان کو شدید طور سے مار پیٹ زخمی کر اس کے ہاتھ میں کیل ٹھونک دی ۔پولیس نے کچھ ملزمان کو گرفتار ضرور کیا ہے ، مگر معاملے کو دبانے میں کوشاں ہے ۔اسی طرح بھگوا تنظیمیں سرگرم ہوکر مسلمانوں میں خوف پیدا کرنے کے لیئے ماب لنچنگ کا انجام دے رہی ہے ۔ چوں کہ اترپردیش میں آئندہ 2022 میں عام اسمبلی انتخاب ہونا ہے ،حکومت پوری طرح ناکام ہے ، عوام کے درمیان وہ کیا لے کر جائے ،جس پر غور فکر اس کی معاون تنظیم آر ایس ایس کر رہی ہے ۔
بی جے پی کے پاس عوام کے درمیان جانے کے لیئے کوئی موثر مدعا نہیں ہے ،جس کے سبب وہ اکثریت کو متاثر کر سکے ۔ بی جے پی کے پاس صرف ایک فسطایت کا مدعا ہے ، جس کے سہارے وہ انتخابی میدان میں اتر سکتی ہے ، جس کی شروعات اس کی حامی تنظیموں نے ماب لنچنگ کا انجام دے کر کی ہے ۔ بی جے پی کے پاس ترقی و بے روزگاری وغیرہ کرنٹ مدعوں پر عوام کے درمیان جا کر ان کے سوالوں کا جواب دینے کی حمت نہیں ہے ،اس کے پاس صرف ایک فسطایت کی بنیاد ہے ۔ انتخاب جیسے نزدیک آرہا ہے ،بی جے پی حامی سرپسند تنظیموں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ اس کی منشاء پوری طرح صوبہ کو فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کرنا ہے ،لیکن اس مرتبہ عوام ان کی منشا کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔
عوام کو ترقی و روزگار چاہیئے ، جس کو پورا کرنے میں بی جے پی حکومت ناکام ہے ۔عوام اب پوری طرح سمجھ چکی ہے کہ بی جے پی کے پاس کوئی ترقی و روزگار کا ایجنڈا نہیں ہے ، جس کا جواب عوام بی جے پی کو آئندہ اسمبلی انتخاب میں دے گی ۔پیس پارٹی کی بی جے پی حامی تنظیموں پر پوری نظر ہے ،وہ ان کی فرقہ وارانہ پولرائزیشن کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ، ہم لوگوں کے درمیان آئین و جمہوریت بچاو کا ایجنڈا لے کر جا رہے ہیں ۔۔بی جے پی و اس کی حامی تنظیمیں کتنی کوشش کر لے اس مرتبہ فرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گی ۔ملک کا کسان ،نوجوان و مزدور بی جے پی کی فرقہ وارانہ منشاء کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ،اس کو روزی روٹی و انصاف چاہیئے ،جس میں بی جے پی پوری طرح ناکام ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS