کانگریس کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے سچن پائلٹ نے: گہلوت

0

جے پور: راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے نکالے گئے ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ کو نکما قراردیتے ہوئے کہاکہ پائلٹ نے کانگریس کے پیٹھ میں خنجرگھونپا ہے۔
گہلوت نے آج یہاں میڈیا کوبتایا کہ پائلٹ کو پارٹی نے بہت کچھ دیا۔ انہیں 25 برس کی عمر میں رکن پارلیمنٹ، 26 کی عمر میں مرکزی وزیر بنایا۔ اس طرح تقریبا 30 برس کی عمر میں انہیں ریاستی صدر بنایا گیا۔اس کے باوجود انہوں نے جو کیا وہ بہت بدقسمتی کا مقام ہے۔ 
اشوک گہلوت نے کہا کہ پائلٹ کافی عرصے سے سازش رچ رہے تھے اور10 مارچ کو یہ سامنے بھی آگیا تھا۔ اس وقت ان کی سازش ناکام ہوگئی۔ گہلوت نے واضح کیا کہ پائلٹ حامی اراکین اسمبلی کے ساتھ  اپنے والد راجیش پائلٹ کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے گئے اوروہیں سے اراکین اسمبلی کوانہیں دہلی لے جانا تھا۔ ان کی سازش کے بارے میں بتاتا رہا ہوں۔ لیکن کسی نے یقین نہیں کیا۔
وہ بہت اچھی انگریزی اور ہندی بولنےوالے اچھے چہرےکو لے کرعوام میں اچھی شبیہ بنانا چاہتے تھےلیکن حقیقت مختلف تھی۔ریاستی صدربننے کےبعد پہلی مرتبہ میں ہی انہیں دکھایاگیاکہ صدر کے آتے ہی لوگ کھڑے ہوجائیں۔  چاہے وہ ان سے زیادہ سینئر کیوں نہ ہوں۔  شخص سے عہدہ کتنا بڑا ہوتاہے یہ انہوں نے دکھانے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS