بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے کے بیٹے سبھرانشور ائے بغاوت کے موڈ میں

0

کلکتہ , (یواین آئی) بی جے پی کے قومی نائب صدرمکل رائے کے بیٹے سبھرنشو رائے بنگال اسمبلی انتخابات میں اپنے روایتی سیٹ سے انتخاب ہارنے کے بعد سے ہی بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف بول رہے یں ۔اس کی وجہ سے یہ بات بھی گردش کررہی ہے کہ کیا سبھرانشور ارئے بی جے پی چھوڑ رہے ہیں ۔
دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں آنے والے لیڈران واپس اپنی پرانی پارٹی میں جاسکتے ہیں ۔
خیال رہے کہ مکل رائے گرچہ انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوئے مگر ان کے بیٹے سبھرانشور ائے بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب ہار گئے۔جب کہ وہ2016میں ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔اکتوبر میں انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۰مگر بعد میں وہ بی جے پی کےلئے کام کرتے رہنے کا اعلان کیا۔
گزشتہ ہفتے انہوں نے اپنے فیس بک پر لکھا ہے کہ بی جے پی کو اپنی پالیسی میں تبدیلی کرنے کی ضرورر ت ہے۔بنگال کی ترقی میں تعاون کرنے کے بجائے بی جے پی مسلسل ممتا بنرجی کی تنقید کررہی ہیں۔
دوسری جانب سبھرانشور ارئے نے اپنے فون کا کالر دھن میں کرن جوہر کی ایک فلم کا ایک گانا کو لگایا ہے جس کے الفاظ ہیں کہ چلیں مجھے یاد نہ کریں ۔اس کے بعد سے یہ قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے کہ کیا سبھرانشورائے بی جے پی چھوڑ نے والے ہیں ۔
دوسری طرف مکل رائے بھی پارٹی سے خوش نہیں ہیں ۔سینئر لیڈر ہونے کے باوجود انہیں اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS