اقوام متحدہ: (یو این آئی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) روس کے اس دعوے پر غور کرنے کے لیے جمعہ کو ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کی ترقی کے لیے فنڈنگ کر رہا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق روس نے اس مسئلے پر ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جسے یو این ایس سی نے قبول کر لیا ہے۔ وہیں مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ یوکرین میں حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کے مستقبل میں ممکنہ استعمال کو جواز فراہم کرنے کے لیے ایسے الزامات تراشے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ ان کا ملک ایسا کوئی بھی ہتھیار تیار نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے روس پر یوکرین کے شہریوں کے خلاف ایسے ہتھیار استعمال کرنے کی تیاری کر نے کا الزام لگایا تھا۔
یو این ایس سی میں ہنگامی اجلاس کے لیے روس کی درخواست منظور
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS