کراکس:روس کی اسپوتنک وی کووڈ -19 ویکسین کی پہلی کھیپ وینزوئیلا پہنچ گئی ہے اور وہاں کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس کے کلینکیل ٹرائل کے تیسرے مرحلہ کا تجربہ شروع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔
جمعہ کے روز 2،000 اسپوتنک وی کوویڈ -19 ویکسین کی پہلی کھیپ مکویٹیا شہر کے سائمن بولیوربین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔ وینزوئیلا کے نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے اسے ایک تاریخی لمحہ بتاتے ہوئے خوشی ظاہر کیا کہ مغربی نصف کرہ میں واقع وینزویلا اس ویکسین کے طبی تجربات کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا‘‘۔
انہوں نے کہا ’’اس ماہ ہم ملک میں اس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع کردیں گے‘‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS