ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے شہریوں سے زیادہ بچے پیدا کرنے کے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں ترقی کرنا ہے تو زیادہ بچے پیدا کریں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یورالز کے علاقے میں ایک ٹینک فیکٹری کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے اگر روس کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو روسی شہریوں کو تین یا اس سے زیادہ پیدا کرنے چاہئیں ورنہ قوم کی نسلی بقا کی خاطر کم از کم دو بچے تو ضرور پیدا کرنے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہر خاندان صرف ایک بچہ پیدا کرتا ہے تو آبادی کم ہوتی جائے گی۔ اگر روس کو اپنی شناخت محفوظ رکھنا ہے تو اس کے لیے ہر خاندان کم از کم تین بچے پیدا کرے۔
واضح رہے کہ سوویت یونین کے انہدام کے بعد روس کو دو دہائیوں تک آبادی میں بتدریج کمی کا سامنا کرنا پڑا، جو شراب نوشی جیسے دائمی مسائل کی وجہ سے بڑھ گیا۔
ریاستی شماریات بیورو کے اندازے کے مطابق، 2023 کے آغاز میں آبادی 146.4 ملین تھی، جو 20 سال پہلے تقریباً 149 ملین سے کم تاہم 2007 اور 2012 کے درمیان تقریباً 143 ملین کی کم ترین سطح سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا جنوبی لبنان پر فضائی حملہ، 10 شہری لقمہ اجل بن گئے
دوسری جانب تقریباً دو سال قبل یوکرین میں جنگ شروع کرنے کے بعد سے روس کو بھاری لیکن نامعلوم جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ لاکھوں لوگ اس تنازع کی مخالفت یا لڑائی کے لیے بلائے جانے کے خوف سے ملک چھوڑ کر فرار ہو چکے ہیں۔