واشنگٹن: (یو این آئی/ اسپوتنک) روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے میں مدد کی تو یہ غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہو گا۔
امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا ہے کہ یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے اور وہاں اپنے فوجی بھیجنے کی کوشش طویل مدت کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنا یوروپ سمیت پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے۔ اناتولی کے مطابق بیرون ملک سے یوکرین بھیجے جانے والے ہتھیاروں کا ایک بڑا حصہ بالآخر ڈاکوؤں، نازیوں اور دہشت گردوں کے ہاتھ لگ جانا ہے۔ روسی سفیر نے کہا’’معاشی فوائد کے حصول میں دفاعی صنعت کی کمپنیاں اپنے اخلاقیات کو فراموش کرچکی ہیں۔ عوام کا خون بہا کر بھی پیسہ کمانے کیلئے بھی یہ کمپنیاں تیار ہیں۔ ہم یوکرین کے اسپانسرز پر زور دیتے ہیں کہ وہ یوکرین کو خونریزی کرنے کی ترغیب دینا بند کرے اور اپنی سرگرمیوں کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کریں۔”
روس کا امریکہ کو یوکرین میں ہتھیاروں کی سپلائی کے حوالہ سے انتباہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS