ماسکو :عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ روس نے کورونا وائرس کی مدافعتی ویکسین بنانے کے لئے سالڈریٹی ٹرائل میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اس مسئلے پر تکنیکی معاہدے کا عمل جاری ہے۔
روس میں ڈبلیو ایچ او کی ترجمان میلٹا وزنووک نے یہ جانکاری دی۔محترمہ وزنووک نے کہا،’’روس نے سالڈریٹی ٹرائل میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔اس تعلق سے تکنیکی سمجھوتے کا عمل جاری ہے۔اس ٹرائل کے تحت
روس کے مریضوں کو ادویات دی جائیں گی اور اس کے اثر کی اطلاع سے متعلقہ ڈاٹا جمع کر کے ڈبلیو ایچ او کو فراہم کیا جائے گا۔بہت سے دیگر ملک بھی اس کے لئے
تیار ہیں۔یہ سب حالانکہ مختلف مراحل میں ہے اور کچھ کہنا جلد بازی ہوگی۔ہمیں انتظار کرنا ہوگا۔
کورونا ویکسن کے سالڈریٹی ٹرائل میں شامل ہونے کا خواہش مند ہے روس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS