روس – یوکرین جنگ، امریکہ – روس کے درمیان پراکسی وار نہیں ہے :آسٹن

0

واشنگٹن (یو این آئی/ اسپوتنک) : امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ وہ نہیں مانتے کہ یوکرین میں جاری تنازع امریکہ اور روس کے درمیان پراکسی وارہے ۔ اس سے قبل، امریکی صدر کے دفتر، وائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا تھا کہ فروری میں روس کی جانب سے فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد سے امریکہ نے یوکرین کے دفاع کے لیے کم از کم 3.7 بلین ڈالر فراہم کیے ہیں۔ کم از کم 30 دیگر ممالک نے یوکرین کو 1.3 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے ۔ آسٹن نے منگل کو نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں فاکس نیوز کو بتایا کہ “ہم روس کے ساتھ جنگ میں نہیں ہیں۔ موجودہ تنازع روس اور یوکرین کے درمیان ہے ۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ تنازعہ پراکسی وارمیں تبدیل نہیں ہو رہا ہے ۔ انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا یوکرین کا تنازع پراکسی وار میں بدل سکتا ہے ؟ اس کے جواب میں، انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے ، یہ واضح طور پر یوکرین کے لیے لڑائی ہے ۔ یوکرین کے پڑوسی، اتحادی اور شراکت دار اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں کہ انھیں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کیا چاہئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS