یوکرین سے مشروط مذاکرات کیلئے روس تیار

0

ماسکو (ایجنسیاں) روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ بیلاروسی دارالحکومت منسک میں مذاکرات کیلئے تیار ہے۔روس کے سرکاری خبر رساں ادارے آر آئی اے نوووستی کے مطابق یہ بات چیت یوکرین کے ’غیر جانبدار‘ ہونے پر ہو گی۔ واضح رہے کہ روس چاہتا ہے کہ یوکرین نیٹو میں شمولیت کو ہمیشہ کیلئے ذہن سے نکل دے۔یوکرین کے صدر نے اب سے کچھ دیر قبل روس کو مذاکرات کی دعوت دی تھی مگر یہ واضح نہیں کہ وہ پوتن کی ان شرائط پر مذاکرات کریں گے یا نہیں۔یہ اس لیے اہم ہے، کیونکہ 2014 میں مشرقی یوکرین میں پھوٹنے والے تنازع کے حل کیلئے یہیں پر امن معاہدے طے پائے تھے۔ مگر یوکرین پر حملے سے ایسا لگتا ہے کہ روسی صدر یہ معاہدے پھاڑ چکے ہیں۔اس سے قبل روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ تب تک بات چیت نہیں ہو سکتی جب تک کہ یوکرینی فوج ہتھیار نہیں ڈال دیتی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS