روس نے جنگی جرائم سے متعلق ہمارے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا:عالمی عدالت انصاف

0

جینوا(ایجنسیاں) : عالمی عدالت انصاف کے اٹا رنی کریم خان نے کہا ہے کہ یوکرین کے خلاف جنگی جرائم سے متعلق دعووں سے متعلق نوٹس کا روس نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فرانس اور البانیہ کی تجویز پر یوکرین کے خلاف جنگی جرائم آریا فارمولا نامی ایک غیر سرکاری نشست کا اہتمام کیا گیا۔نشست سے خطاب میں آئی سی سی کے اٹارنی کریم خان نے بتایا کہ تینتالیس ممالک نے یوکرین کے خلاف روس کے جنگی جرائم پر ہم سے رجوع کیا،ہم نے روس کو تین عدد نوٹس بھیجے مگر ان کا کوئی جواب ہمیں موصول نہیں ہوا مگر ہم نوٹس بھِیجنا جاری رکھیں گے۔کریم خان نے کہا کہ نوٹس بھیجنے کے پس پردہ کوئی سیاسی مقصد یا منصوبہ کارفر ما نہیں ہے۔یاد رہے کہ کیف کے قریب واقع شہر بوچا کو روسی فوج سے آزاد کروانے کے بعد یوکرینی فوج کو وہاں سے 410 شہریوں کی لاشیں ملی تھیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS