روس میں کورونا کے 4774 نئے معاملے

    0

    ماسکو:  روس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4774 نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 62773 ہوگئی ہے۔
    نیشنل کورونا وائرس رسپانس سینٹر نے جمعرات کے روز یہ اطلاع فراہم کی ۔
    سینٹر نے بتایا کہ سبھی 4774 نئے متاثرین میں سے ماسکو سٹی سے 1959، ماسکو علاقے سے 688 اور سینٹ پیٹرس برگ سے 191 معاملے سامنے آئے ہیں۔
    راجدھانی ماسکو میں کورونا کے تصدیق شدہ معاملوں کی تعداد 33940 ہوگئی ہے۔
    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن سے 42 لوگوں کی موت ہونے کے ساتھ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 555 ہوگئی ہے اور اسی مدت میں 471 لوگوں کو صحت مند ہونے کے ساتھ ہی ملک میں اسپتال سے چھٹی ہونے والوں کی تعداد 4420 ہوگئی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS