روپیہ 33 پیسے کمزور ہوا،75.91 روپے فی ڈالر

0

ممبئی: گھریلو بازر میں زبردست گراوٹ کے دباؤ میں انٹر بینکنگ منی مارکیٹ میں روپیہ پیر کے روز 33 پیسے کمزور ہوکر 75.91 روپے فی ڈالر پر آگیا۔ہندوستانی کرنسی تین دنوں میں 45 پیسے کمزور ہوچکی ہے۔ گزشتہ کاروباری دن یہ دو پیسے کی کمی میں 75.58 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔روپے پر آج شروع سے ہی دباؤ رہا۔ یہ 27 پیسے کی گراوٹ میں 75.85 روپے فی ڈالر پر کھلا اور پورے دن 75.84 روپے فی ڈaلر سے 75.96 روپے فی ڈالر کے  محدود دائرے میں رہا۔ آخر کار گزشتہ روز کے مقابلے  میں 33 پیسے کمزور ہوکر 75.91 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔گھریلو شیئر بازاروں میں تقریباً تین فیصد کی کمی سے روپیہ دباؤ میں رہا۔ اگرچہ دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی نرمی نے اسے زیادہ کمزور نہیں ہونے دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS