روپیہ 25پیسے مضبوط ہوکر75.66روپے فی ڈالر

0

ممبئی:عالمی سطح پر دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ میں ڈالر کے کمزور پڑنے اور گھریلو سطح پر شیئر بازار میں رہی تیزی کی مدد سے آج انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ 25پیسے مضبوط ہوکر 75.66روپے فی ڈالر پر رہا۔گزشتہ روز روپیہ 75.91روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔روپیہ آج 20پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.71روپے فی ڈالر پر کھلا۔ سیشن کے دوران یہ  75.63روپے فی ڈالر کی اعلی ترین سطح اور 75.79روپے فی ڈالر کی نچلی سطح کے درمیان رہا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلہ میں 25پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.66روپے فی ڈالر پر رہا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS