روپیہ چھ پیسے کمزور

0

دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر میں رہی مضبوطی سے انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ آج چھ پیسے ٹوٹ کر 75.61روپے فی ڈالر رہ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن ہندستانی کرنسی تین پیسے مضبوط ہوکر 75.55روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔
گھریلو شیئر بازار کی شروعاتی تیزی کے بدولت روپے کی شروعات دو پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.53روپے فی ڈالر سے ہوئی اور یہ 75.44روپے فی ڈالر تک مضبوط ہوا۔ بعد میں شیئر بازار گراوٹ میں چلا گیا۔ اس سے روپیہ بھی دباو میں آگیا۔ کاروبار کے اختتام تک 75.61روپے فی ڈالر کے گزشتہ روز کی نچلی سطح پر پہنچنے کے بعد روپیہ اسی سطح پر بند ہوا۔
دنیا کی اہم کرنسیوں کے باسکیٹ میں ڈالر کا انڈیکس 0.40فیصد مضبوط ہوا۔ روپے کے کمزور ہونے میں یہ بھی سبب رہا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS